ایل ڈی اے سٹی کیس، احد چیمہ سمیت 10ملزمان کو بری کرنے کا حکم جاری

لاہور (نیوز ڈیسک) ایل ڈی اے سٹی کیس میں عدالت نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب حکام نے احد چیمہ کیخلاف تحقیقات بند کرکےرپورٹ عدالت میں جمع کرارکھی تھی جہاں احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے نیب کی درخواست کومنظورکرلیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نیب نے اپنی رپورٹ میں استدعا کی تھی کہ ملزمان کی جانب سےمتاثرین کوباقاعدہ پلاٹس فراہم کردیئے گئے، عدالت قانون کے مطابق درخواست منظور کرنےکاحکم دے جس کو منظور کرتے ہوئے آج احتساب عدالت کی طرف سے احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری

کرنے کا حکم دے دیا گیا ۔واضح رہے کہ نیب کی طرف سے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کیس میں انویسٹی گیشن بند کرنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کرلیا گیا تھا ۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے نوٹس جاری کرتے ہوئے وکلا کو 11 ستمبر کو معاملے پر بحث کے لیے طلب کرلیا تھا ۔ بتایا گیا کہ نیب نے احتساب عدالت میں دائر اپنی درخواست میں ایل ڈی اے سٹی میں نامزد سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ سمیت 9 افراد کے خلاف تحقیقات بند کرنے کی استدعا کی.نیب استغاثہ نے موقف اپنایا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی نے متاثرین کو پلاٹس دینے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں نے بتایا کہ ٹھیکیداروں نے ایل ڈی اے سٹی کی 90 فیصد زمین فراہم کردی ہی ۔نیب کی طرف سے جمع کروائی گئی سی رپورٹ پر احتساب عدالت کے ایڈمن جج نے نیب کی درخواست کومنظورکرلیا ، اور نیب کی اس رپورٹ کی بنیاد پر آج ایل ڈی اے سٹی کیس میں احتساب عدالت نے لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر احد چیمہ سمیت 10 ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button