شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔پاکستان کے خلاف سیریز سے پہلے بنگلا دیش ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، آل راونڈر شکیب الحسن انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے.بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق شکیب الحسن ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہیں اور انہیں

فٹ ہونے کے لیے تین ہفتے درکار ہوں گے۔ اس لئے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد وہ اب پاکستان کے ساتھ 19 نومبر سے شروع ہونے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی دستیاب نہیں ہوں گے، تاہم یقین ہے کہ ٹیسٹ سیریز تک وہ مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹی ٹوئنتی میچز انیس، بیس اور بائیس نومبر کو شیڈول ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں