عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام پر ترس کھائیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اپوزیشن نے ملک میں چینی، پیٹرول کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے پر وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام اپنا استعفیٰ دیں۔مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کا تکلیف پیکج عوام کو بہت مہنگا پڑ رہا ہے۔ریلیف پیکج کے بعد چینی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی تضحیک ہے۔ عمران خان اللہ کا واسطہ ہے عوام پر ترس کھائیں۔نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار نے دو ہفتے پہلے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اضافہ کیا گیا

تھا اور اب 8 روپے 3 پیسے فی لیٹر مزید بڑھا دیئے ہیں۔انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان ریلیف دے نہیں، مانگ رہے تھے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہوگی۔ حکومت عوام پر رحم کرے اور تیل کی قیمتیں واپس لے۔پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو ایسا دمادم مست قلندر ہوگا کہ حکومت سنبھل نہیں پائے گی۔دوسری جانب حکومتی جماعت کے اتحادی بھی پالیسیوں سے پریشان ہیں۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینرعامر خان نے کہا ہے کہ وفاق کی پالیسیوں سے ہم بھی دباؤمیں ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button