بیرون ملک جانے کی کوشش، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے بیٹے کو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی کو اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی جاتے ہوئے روک دیا گیا۔ عبداللہ خاقان عباسی کو ایف آئی اے امیگریشن نے آف لوڈ کیا۔امیگریشن کے دوران عبداللہ خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں پایا گیا۔عبداللہ خاقان عباسی کا نام نیب کی اسپتال لسٹ میں شامل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔واضح رہے کہ اس وقت شاہد خاقان عباسی پر بھی کیس چل رہا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ضمنی ریفرنس چل رہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button