شعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے پر ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کے لیے ڈاکٹر نعمان نیاز کو معاف کردیا ہے۔قبل ازیں سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے شو کے دوران آن ائیر کی جانے والی بد تہذیبی پر معافی مانگ لی۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے بیان میں کہا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر اسٹار ہیں مجھے ان کی کرکٹ سے محبت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں