پی ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگ لی

لاہور (نیوز ڈیسک)سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے کہا کہ ایک بار نہیں ہزار بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر سے شو کے دوران آن ائیر کی جانے والی بد تہذیبی پر نعمان نیاز نے معافی مانگ لی۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے سینئر صحافی رئوف کلاسرا کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام میں آن ایئر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ایئر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا، میری غلطی تھی۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر سٹار ہیں مجھے ان کی کرکٹ سے محبت ہے۔ ڈاکٹر نعمان نیاز نے مزید کہا کہ پروگرام کے بعد والد نے کہا کہ مجھے تم سے یہ توقع نہیں تھی، تم نے غلطی کی،

اس وقت شعیب اختر سٹار اور میں صرف میزبان تھا مجھے معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ چیز نہیں ہونی چاہیے تھی جس کا میں خمیازہ بھگتنے کے لیے تیار ہوں اور بھگت رہا ہوں۔یاد رہے کہ چند روز قبل ڈاکٹر نعمان نیاز نے سرکاری ٹی وی کے سپورٹس پروگرام میں غیر ملکی سپر سٹارز کے سامنے شعیب اختر کے ساتھ بد تہذیبی کا مظاہرہ کیا تھا جس پر شعیب اختر نے آن ائیر ہی پروگرام چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے سرکاری ٹی وی کو انکوائری کرنے کی ہدایت دی تھی، جس پر پی ٹی وی کی انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر دونوں کو آف ائیر کر دیا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button