پہلی 60 ٹی ٹونٹی اننگز میں زیادہ رنز،بابراعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(نیوز ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کیریئر میں پہلی 60 اننگز میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ۔ قومی ٹیم کے کپتان اب تک 60 کھیل کر مجموعی طور پر 2402 رنز بناچکے ہیں جو ابتدائی 60 اننگز کے بعد کسی بھی بیٹسمین کی جانب سے سکور کیے جانے والے سب سے زیادہ رنز ہیں ، اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے 60 اننگز میں 2167 رنز بنائے تھے۔اس فہرست میں آسٹریلین کپتان ایرون فنچ 1934 رنز کے ساتھ تیسرے،

افغانستان کے وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد 1816 رنز کے ساتھ چوتھے، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان برینڈن میکولم 1814 رنز کے ساتھ 5 ویں، کیوی اوپنر مارٹن گپٹل 1810 رنز کے ساتھ چھٹے اور کیوی کپتان کین ولیمسن 1723 رنز سکور کرکے 7 ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ یاد رہے کہ بابراعظم نے ویرات کوہلی سے بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کا ریکارڈ بھی چھین لیا ہے، بابر کے کیریئر میں اب 14 ففٹی پلس سکور ہیں جب کہ ویرات نے 13 ففٹی پلس سکور بنائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں