روپے کا ڈالر کو دھوبی پٹکا، امریکی کرنسی کی قیمت میں زبردست کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی ڈالر کی قیمت 170 روپے کی سطح سے نیچے آگئی، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پاکستانی روپے کی قدر میں واضح اضافہ، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 169 روپے 97 پیسے کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے 4 ارب ڈالرز سے زائد کے معاشی پیکج کے اعلان کے بعد سے پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ چکا۔سعودی عرب کے معاشی پیکج کے علاوہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے بھی ڈالر کی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات اٹھائے گئے، جس کے بعد گزشتہ 5 کاروباری ایام کے دوران امریکی کرنسی کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 5 کاروباری

ایام کے دوران ڈالر کی قیمت میں 5 روپے سے زائد کی کمی ہوئی، جبکہ بدھ کے روز امریکی کرنسی کی قیمت 170 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگئی۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی 170 روپے کی حد سے نیچے آگیا۔ آج بدھ کے روز امریکی ڈالر 57 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 170 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 169 روپے 97 پیسے ہو گئی۔ انٹربینک کے علاوہ دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں واضح کمی ہوئی، تاہم اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت تاحال 170 روپے کی سطح سے نیچے نہیں آئی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button