بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کر دی

لاہور (نیوز ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شئیر کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی پہلی واضح تصویر شیئر کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر بختاور بھٹو نے اپنے صاحبزادے کی تصویر شئیر کی اور لکھا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے جب حاکم ایک ہفتے کا تھا۔یاد رہے کہ 11 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کیا۔بختاور بھٹو نے اپنے شوہر محمود چوہدری کو ٹیگ کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے ہاں بیٹے کی ولادت ہوئی ۔جب کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ماموں بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں آفیشلی ماموں بن گیا۔ قبل ازیں ٹویٹر پیغام میں بختاور بھٹو نے این آئی سی یو کی تصویر شئیر کی۔ بختاور بھٹو نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیش نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کر دیا۔بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے،اسے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔تاہم گذشتہ ماہ 18 اکتوبر کو سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو اور اُن کے شوہر محمود چودھری نے بیٹے کا نام رکھ لیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بختاور بھٹو نے بتایا کہ بیٹے کا نام ”میر حاکم محمود چودھری” رکھا ہے۔ بختاور بھٹو کا کہنا ہے کہ بیٹے کا نام اپنے مرحوم دادا اور ماموں کے نام پر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں