تبدیلی سرکار کا ایک اور تحفہ ،سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کردیا گیا

لاہور(این این آئی) تبدیلی سرکار کا عوام کیلئے ایک اور تحفہ ‘شہر کی مارکیٹس میں سریا 7 ہزار روپے فی ٹن مہنگا کر دیا گیا، مہنگائی نے عام آدمی کیلئے مکان بنانا مشکل کردیا۔ بتایاگیا ہے کہ پٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی سریے کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، شہر کی مارکیٹس میں سریے کی قیمت میں 7 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد مارکیٹ میں لوکل سریہ ایک لاکھ ستر ہزار روپے فی ٹن جبکہ برانڈڈ سریے کی قیمت ایک لاکھ نوے ہزار روپے فی ٹن پر پہنچ گئی ہے۔صدر مصری شاہ زون تھری حاجی عبدالحمید کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمتوں میں ایک ماہ

کے دوران 17 ہزار روپیاور ایک سال کے دوران 70 ہزار روپے فی ٹن تک اضافہ ہوا ہے،حکومت ٹیکسسز میں کمی کرکے قیمتوں میں کمی لاسکتی ہے۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر چینی کی قیمت 130روپے کلو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں پرچون دکاندار دوطرح کی چینی فروخت کر رہے ہیں جس میںباریک چینی سرکاری نرخ نامے کے مطابق90روپے فی کلوجبکہ موٹی چینی 120سے130روپے تک فروخت کی جارہی ہے ۔ بعض دکاندارجرمانے یا کسی قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے موٹی چینی صرف اپنے جاننے والے خریداروں کو فروخت کر رہے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button