اسلام آباد کی جانب ایک اور لانگ مارچ کی تیاریاں ، سینئرصحافی نے حکومت کو خبردار کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےسینئرصحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے حکومت کو خبردار کر دیا۔ پروگرام میں گفتگو کے دوران ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ پی ڈی ایم اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے اور یہ آنے والے دنوں میں ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 تاریخ کو جو اجلاس ہو رہا ہے وزیراعظم عمران خان کو اس پر توجہ دینی چاہئیے۔پی ڈی ایم جس میں مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کے اجلاس ہو رہے ہیں، کیا وہ لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں؟ کیا وہ سنجیدہ ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق تو پی ڈی ایم نومبر کے مہینے میں ہی اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کی منصوبہ بندی کر رہی ہے جس کے نتیجے میں حکومت پر ایک کاری ضرب لگائی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان اور طاہر القادری کا جولانگ مارچ اور دھرنا تھا اُس وقت ایک ایسی چیز تھی جو آج نہیں ہے۔اُس وقت نواز شریف کی حکومت کو ایک چیز نے بچایا تھا اور وہ پارلیمنٹ تھی۔ نواز شریف نے فوری طور پر پارلیمنٹ کا اجلاس مشترکہ طلب کر لیا تھا۔ نواز شریف پارلیمنٹ میں جاتے نہیں تھے لیکن اُس کے وزرا اور مشیران کو پارلیمنٹ کا اندازہ تھا جس پر اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ ان اجلاسوں میں سخت سے سخت تقاریر ہوئی تھیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:واضح رہے کہ قبل ازیں ملک کے مختلف شہروں میں کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان نے احتجاج کر رکھا تھا جس کے تحت دھرنے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا تھا ، ٹی ایل پی کے احتجاج کی وجہ سے جی ٹی روڈ کئی روز تک بند رہی جس سے شہریوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button