پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے پاس فرانزک کیلئے کیمیکل ہی ختم ہوگیا

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے نیا معاملہ کھڑا کردیا، ڈی جی پنجاب نے کہا کہ فرانزک ایجنسی کے پاس فرانزک کیلئے کیمیکل ختم ہوگیا ہے، کیمیکل خریدنے کیلئے محکمہ خزانہ نے پیسے جاری نہیں کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک کے پاس ڈی این اے سیمپلز کی فرانزک کیلئے کیمیکل ختم ہوگیا ہے۔کیمیکل خریدنے کیلئے محکمہ خزانہ نے پیسے جاری نہیں کیے گئے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے، انہوں نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ فرانزک ایجنسی کو فوری پیسے جاری کیے جائیں۔

جس پر محکہ خزانہ نے بتایا کہ پنجاب فرانزک ایجنسی کو 5 کروڑ 44 لاکھ روپے جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے موٹروے پر خاتون زیادتی کیس میں ملوث ملزمان تک پہچنے کیلئے حکومت پنجاب نے کرول گھاٹی کے تمام رہائشیوں کے ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔جس کیلئے کرول گھاٹی کے قریب فیلڈ ہسپتال قائم کیا جائے گا۔ جیو فینسنگ کیلئے موبائل کمپنیوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جائے گا۔ تاہم ابھی تک جتنے ڈی این اے ٹیسٹ رپورٹ آئی ہے اسکے تحت15 افراد کے ڈی این اے میچ نہیں ہوسکے۔اسی طرح صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ موٹروے زیادتی کیس میں واقعے کا مختلف پہلووَں سے جائزہ لے رہے ہیں ، متاثرہ خاتون کا میڈیکل ہوگیا ہے ، کرائم سین سے شواہد فرانزک کیلئے بھجوائے گئے ہیں۔پنجاب حکومت کیلئے بھی چیلنج ہے کہ مجرم کو سامنے لانا ہے۔ راجہ بشارت نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے واقعے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ، وہ انکوائری ٹیم واقعے کی تحقیقات کررہی ہے، اس انکوائری ٹیم میں تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہیں ، اور اس وقت تمام تر توجہ اس کیس پر ہے، اسی مقصد کیلئے آئی جی پنجاب انعام غنی کی طرف سے بھی ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ پولیس کی پیٹرولنگ کو بہتر بنانے کیلئے مزید گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، کیونکہ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تجویز دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button