ن لیگ کے 25ممبران کے تحریک انصاف سے رابطے ، حکومتی جماعت نے ملکی سیاست میں ہلچل مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر عون عباس بپی نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کے 20 سے 25 ممبران رابطے میں ہیں۔92 نیوزکی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے دو تین سال سے بیوروکریسی بڑی پریشان تھی کہ ہمیں کام نہیں کرنے دیا جا رہا اس لیے نیب میں ترامیم کا آرڈیننس لایا گیا۔صدر مملکت کسی پارٹی کا نہیں بلکہ فیڈریشن کا نمائندہ ہوتا ہے اس لیے اس کو چئیرمین نیب کو ہٹانے کا اختیار دیا گیا۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید دعویٰ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے 20 سے 25 ممبران ہم سے رابطے میں ہیں۔دوسری جانب مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے

نئی پیشگوئی کی ہے کہ سلیکٹر اب نماز پڑھیں، یہ مہینہ خطرناک لگ رہا ہے، یہ الیکٹڈ کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ الیکشن کا وقت ہے سلیکٹرز کا وقت چلا گیا ہے، سلیکٹر کو چاہیے اب نمازپڑھیں کیونکہ یہ مہینہ بہت خطرناک لگ رہا ہے۔ اب الیکشن ہوں اور جیتی ہوئی نشستوں کی بنیاد پر حکومت بنے گی، ہوسکتا ہےکہ آئندہ حکومت پیپلزپارٹی اور ن لیگ اکٹھے بنائیں، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پیپلزپارٹی اپوزیشن میں بھی بیٹھ جائے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے کپتان کا مستقبل بہت خراب جبکہ کھلاڑیوں کا مستقبل بہت اچھا دکھائی دے رہا ہے، کچھ وزراء عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں، مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنے والی ہوتی ہے تو بھانہ بنا کر جاتے رہتے ہیں۔منظور وسان نے کہا کہ تبدیلی کی ابتداء ہمیشہ بلوچستان سے ہوتی ہےپھر تبدیلی پنجاب اور اس کے بعد مرکز کی باری آنے والی ہے۔ پیپلزپارٹی اس بار پنجاب، کے پی کے اوربلوچستان سے بھی جیتے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button