امریکی ڈالر کی قیمت میں کتنی کمی ہوگئی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی عرب سے مالی معاونت ملنے کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پرہی ڈالر ایک روپے سستا ہو گیا۔ فاریکس ڈیلرزایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر170 روپے29 پیسوں پرٹریڈ ہورہا ہے۔ یاد رہے کہ 26 اکتوبرکوڈالرکی قیمت نےتاریخی بلندی 175 روپے27 پیسوں کوچھولیا تھا۔26 اکتوبرسےآج تک ڈالرکی قیمت میں مجموعی طور پر 4 روپے98 پیسوں کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گذشتہ روزانٹربینک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر 36 پیسے کی کمی سے 171 روپے 29 پیسے پر بند ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز امریکی ڈالر کی قیمت میں مزید 30 پیسے تک کمی ہو گئی۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو ایک موقع پر ڈالر 55 پیسے سستا ہو کر 171 روپے 10 پیسے پر گردش کر رہا تھا تاہم اب انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 31 پیسے کم ہوکر 171 اعشاریہ 34 روپے ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 171 اعشاریہ 80 روپے ہے۔نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو میں جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ نے کہا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر ملنے سے مارکیٹ کا رجحان بدلا ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی خریداری کم ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بائیو میٹرک کی لازمی شرط 5 نومبر سے لاگو ہو رہی ہے، اسٹیٹ بینک کی بائیو میٹرک شرط سے ڈالر کی خریداری ضرورت کے مطابق رہے گی۔ جنرل سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن نے کہا کہ بائیو میٹرک شرط بذریعہ ای سہولت پوری کر رہے ہیں، لیکن اس سے صارفین کو خطرہ بھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا سے درخواست ہے کہ ایکسچینج کمپنیزکو انٹیگریٹ کرنے کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button