صدرعارف علوی، اسپیکراسد قیصر سے پاک آسٹریلین فرینڈشپ کےصدر ارشدنسیم بٹ کی ملاقات

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی،اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سےپاک آسٹریلین فرینڈشپ کےصدر ارشدنسیم بٹ کی سربراہی میں اوورسیز پاکستانی رہنماوں کےایک وفدنے ملاقات کی۔جس میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی،اوراسپیکراسدقیصر نے پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین مل کا کردار ادا کرنےوالی محب وطن اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندہ تنظیم پاک آسٹریلین فرینڈشپ کےصدر ارشدنسیم بٹ کی دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کےامورمیں فروغ کےلئے دی جانے والی خدمات کو سراہا اور پاک آسٹریلین فرینڈشپ کی جانب سے دونوں ملکوں کی کمیونٹی کےوسیع تر مفاد میں کیےجانےوالےاقدامات کی تعریف کی۔

ڈاکٹرعارف علوی اوراسدقیصر نے معروف اوورسیز پاکستانی سماجی شخصیت ارشد نسیم بٹ کو آسٹریلین خطےمیں پاکستان کی بھرپور نمائندگی اور امیج روشن کرنے پر مبارکباد دی اور آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کےبروقت حل کےلئے اپنے ناگزیر تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔ایوان صدر میں ہوئی اس اعلی سطحی ملاقات میں ارشدنسیم بٹ نےپاک آسٹریلین فرینڈشپ کیطرف سے حکومتی شخصیات کو آسٹریلیا میں یوم پاکستان کے قومی تہوار میں شرکت کی دعوت بھی دی۔اس موقع پر ارشدنسیم بٹ نےمزیدکہاکہ پاک آسٹریلین فرینڈشپ حکومت پاکستان کی سرپرستی میں ملک وقوم کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی شاندار خدمات کا تسلسل جاری رکھےگی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button