خاتون ائیر ٹریفک کنٹرولر کے غلط گائیڈ کرنے پر اسلام آباد آنے والاطیارہ 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بحرین سے اسلام آباد آنے والاغیر ملکی طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی ائیر لائن کی پرواز بحرین سے اسلام آباد آ رہی تھی کہ ائیر ٹریفک کنٹرولر نے طیارے کو غلط گائیڈ کیا جس کی وجہ سے طیارہ 8 ہزار فٹ بلندی کی بجائے 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ گیا،طیارہ جیسے ہی 5 ہزار فٹ بلندی پر پہنچا۔گراؤنڈ پراکسیمیٹی وارننگ سسٹم جاری ہو گئی جس پر کپتان حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارہ کو واپس اوپر لے گیا۔جی پی وارننگ سسٹم نے پہاڑی علاقے کی نشاندہی کی تھی۔

سول ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ خاتون ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ڈی جی سی اے اے کے حکم پر معطل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ترجمان سی اے اے کے مطابق ائیر انویسٹیگیشن بورڈ واقعہ کی تحقیقات کر رہا ہے ،کنٹرولر کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔کنٹرولر نے کپتان کو نیچے آنے سے منع کر دیا تھا اور کنٹرولر نے کپتان کے اصرار پر طیارے کو نیچے آنے کا کہا تھا۔کپتان نے دوبارہ رابطہ کرکے کہا کہ موسم بہت خراب ہے ،مجھے اترنے کی اجازت دی جائے، موسم کی خرابی کی وجہ سے پائلٹ نے طیارے کو نیچے لانے کے لیے اجازت مانگی تھی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button