بابر اعظم اور رضوان نے نئی تاریخ رقم کردی، منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

شارجہ(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین محمد رضوان اور کپتان بابر اعظم نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔رضوان اور بابر بطور پارٹنرز ایک ہزار رنز بنانے والی پہلی پاکستانی جوڑی بن گئی۔ دونوں نے 17 مرتبہ پارٹنرشپ لگائی اور مجموعی طور پر 1009 رنز بنائے۔دونوں کے درمیان چار مرتبہ سنچری ، تین مرتبہ ففٹی کی پارٹنرشپ بنی۔ رضوان اور بابر کے درمیان چار سنچری پارٹنرشپس مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹیز کی سب سے زیادہ سنچری شراکت ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق بابر اعظم اور رضوان کی شراکت کا اوسط 63.06 ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستانی شاہینوں نے بالآخر کیویز کو دبوچ ہی لیا۔پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5

وکٹوں سے شکست دے کر اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27 ،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ محمد حفیظ، عماد وسیم اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button