بابراعظم کو تمام فارمیٹس کے دنیا کے 4بہترین کھلاڑیوں سے بہتر قرار دیدیا گیا

لندن (نیوز ڈیسک) انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اتوار کی رات بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد بابر اعظم کو دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے۔ دبئی انٹرنیشنل دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کے بھارت کے خلاف 151 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم کی 52 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز انتہائی اہم تھی۔ بابر کی اننگز کو محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 79 رنز بنا کر سپورٹ کیا۔دونوں نے 152 رنز کے ہدف کا تعاقب 10 وکٹوں پر اور 13 گیندوں پہلے پورا کرلیا جس سے پاکستان نے 29 سال میں پہلی مرتبہ روایتی حریف کے خلاف پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں مقابلہ جیتا۔ قومی اور بین الاقوامی سابق کرکٹرز نے اس جیت پر پاکستان کی تعریف کی۔ سابق برطانوی کپتان مائیکل وان نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی اور بابراعظم کو تمام فارمیٹس میں دنیا کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’پاکستان کو مبارک ہو ،اس کو کہتے ہیں حریف کو چاروں شانے چت کرنا، ناقابل یقین کارکردگی، بہت خوب۔ سابق انگلش کپتان نے مزید لکھا کہ ’اس بات پر لمبی بحث ہوسکتی ہے کہ بابراعظم تمام فارمیٹس میں دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں‘‘۔ان سے پہلے آسٹریلیا کے سابق لیگ سپنر شین وارن نے بھارت کے خلاف زبردست جیت کے بعد پاکستان کو T20 ورلڈ کپ ٹائٹل کے لیے فیورٹ قرار دیا۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ ’پاکستان نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں کیا شاندار کارکردگی دکھائی ہے، ہندوستان کے خلاف اس زبردست جیت کے بعد اب میری رائے میں پاکستان فیورٹ ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سپر آل راؤنڈ اور متاثر کن کارکردگی، بابراعظم دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک کے طور پر اپنی ساکھ کو بڑھا رہے ہیں‘۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button