بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں 69 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کا نومبر کے مہینے کے بل پر ہوگا۔ نیپرا نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے جولائی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کیلئے کیلئے فی یونٹ قیمت میں 69 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق نومبر کے مہینے کے بل پر ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 2 ستمبر2021 کو فیول چارجزایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمت میں اضافے کیلئے سماعت کی تھی، جس میں بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق لائف لائن صارفین کے علاوہ باقی تمام صارفین پرہوگا۔دوسری جانب اوگرا ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پیڑول کی قیمت میں 8 روپے روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے ،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے ،مٹی کا بھی 7 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان،اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کریگا،نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ اسی طرح پیٹرول پمپس مالکان نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا، پیٹرول پمپس مالکان نے کمیشن بڑھانے کے لیے 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ ۔ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں پٹرول بحران کا خدشہ پھر سر اٹھانے لگا۔ کمیشن نہ بڑھائے جانے پر پیٹرولیم ڈیلرز سراپا احتجاج بن گئے۔پٹرولیم ڈیلرز ایوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button