وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی شاہ خرچیاں، بم پروف گاڑی خریدنے کی سمری تیار

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے لیے بم پروف گاڑی لینے کی سمری تیار کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے لیے بم پروف گاڑی خریدنے کی سمری تیار کرلی ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترجمان حکومت پنجاب حسان خاورنے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو فی الحال سمری موصول نہیں ہوئی لیکن سکیورٹی خدشات کے باعث بم پروف گاڑی کی ضرورت ہے۔ترجمان نے کہا کہ وی آر9 نامی بم پروف گاڑی کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ہوگی بلکہ حکومت پنجاب کی ملکیت ہوگی،

اسے آنے والی کوئی دوسری حکومت بھی استعمال کر سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کوئی لگژری چیز نہیں ہے صرف سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر اس کی خریداری پر غور کیا جا رہا ہے، اس لیے جب سمری آئے گی تب ہی اس پر مزید بات کی جائے گی۔واضح رہے کہ اس وقت ایک بلٹ پروف گاڑی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے زیر استعمال ہے۔یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل یہ خبر موصول ہوئی تھی کہ پنجاب کابینہ میں شامل وزراء کے لیے نئی گاڑیاں خریدنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا کہ صوبائی وزراء کے لیے نئی کاریں خریدنے کی سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق کابینہ میں شامل 37 وزراء میں سے 36 کے لیے نئی کاریں خریدی جائیں گی۔ اس ضمن میں جاری کی گئی سمری کے متن کے مطابق 5 معاونین خصوصی اور 5 اسپیشل اسسٹنٹ کو بھی نئی کاریں ملیں گی، نئی کاریں خریدنے کے لیے 16 کروڑ سے زائد رقم خرچ ہو گی۔ محکمہ خزانہ پنجاب کے مطابق سمری منظور ہوتے ہی نئی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کر دیں گے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button