پاکستان ریلوے نے مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان ریلوے نے ٹرینوں کے کرائے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، مسافر ٹرینوں کا کرایہ 10 اور فریٹ ٹرینوں کا 5 فیصد بڑھایا جائے گا، ریلوے کمیٹی نے15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی تھی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلوے کی مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرائے بڑھانے سے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی 15 فیصد کرائے بڑھانے کی تجویز دی ہے، جس پر ریلوے حکام نے مسافر ٹرینوں کا کرایہ 10 اور فریٹ ٹرینوں کا 5 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب اوگرا ذرائع کے مطابق یکم نومبر سے پیڑول کی قیمت میں 8 روپے روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے ،

ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے ، مٹی کا بھی 7 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا۔لائٹ ڈیزل کی قیمت ساڑھے 6 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان، اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں کمی ڈالر کی قیمت میں اضافہ بتایا جارہا ہے ،عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سبب ہے۔اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی حتمی سمری 30 اکتوبر کو پیٹرولیم ڈویڑن کو ارسال کریگا، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔ اسی طرح پیٹرول پمپس مالکان نے بھی ہڑتال کا اعلان کر دیا، پیٹرول پمپس مالکان نے کمیشن بڑھانے کے لیے 5 نومبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ملک بھر میں پٹرول بحران کا خدشہ پھر سر اٹھانے لگا۔کمیشن نہ بڑھائے جانے پر پیٹرولیم ڈیلرز سراپا احتجاج بن گئے۔ پٹرولیم ڈیلرز ایوسی ایشن نے 5 نومبر جمعے کو ملک بھر میں ہڑتال کی کال دے دی۔ مزید برآں کےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا، فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ قیمت میں 69 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کا نومبر کے مہینے کے بل پر ہوگا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button