ورلڈ کپ، نیوزی لینڈنے پاکستان کو جیت کیلئے کتنے رنز کا ہدف دیدیا؟جانئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیاآئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 135رنز کا ہدف دے دیا۔ شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا جبکہ قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنائے ، ڈیرل مچل اور ڈیون کونوے 27،27 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز

کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔اس کے علاوہ محمد حفیظ ،عماد وسیم اور شاہین شاہ نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 37 رنز پر گری جب حارث رؤف کی گیند پر مارٹن گپٹل 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے ۔ 54رنز پر نیوزی لینڈ کے بیٹسمین ڈیرل مچل بھی عماد وسیم کی گیند پر 27 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 56 رنز پر گری ،جیمز نیشم محمد حفیظ کی گیند پر صرف 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کی چوتھی وکٹ 90 رنز پر گری ، کپتان ولیم سن حسن علی کی ڈاریکٹ تھرو کا شکار ہوئے،وہ 25 رنز بنا سکے۔ نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اورگلین فلپس17ویں اوور میں حارث رؤف کا شکار بنے۔اس کے علاوہ ٹم سائفرٹ 8 رنز بنا کر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button