اگر ہم مدینہ جیسی ریاست بننا چاہتے ہیں توخواتین کیخلاف جرائم میں نرمی نہیں دکھانی چاہیئے، زلفی بخاری

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سید ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ اگر ہم مدینہ جیسی ریاست بننا چاہتے ہیں تو خواتین کیخلاف سرزد ہونیوالے جرائم کے لیے کوئی نرمی نہیں دکھانی چاہیے ۔سماجی رابطہ کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ خواتین کیخلاف حالیہ دنوں میں سرزد ہونیوالے جرائم کے حوالے سے پولیس کی جانب سے مثالی سزا دینے کے لیے مکمل تحقیقات کی امید ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت معاشرہ ایسے واقعات کو ماضی کی نگاہ سے نہیں دیکھ سکتے اگر ہم ریاست مدینہ بننا چاہتے ہیں تو اس طرح کے کسی بھی

جرم کے لیے کوئی نرمی نہیں ہونی چاہیے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا۔متاثرہ خاتون اپنی کار میں دو بچوں کے ہمراہ لاہور سے گوجرانوالہ واپس جا رہی تھی کہ موٹروے پر دو نامعلوم افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔رپورٹس کے مطابق دو افراد نے موٹر وے پہ ایک گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور ان کے بچوں کو باہر نکالا جس کے بعد انہیں قریبی جھاڑیوں میں لے جا کر خاتون کو بچوں کے سامنے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے مجرموں کو سر عام کوڑوں کی سزا دی جائے۔چودھری شجاعت حسین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کو سرعام کوڑے مارے جائیں تاکہ لوگوں کو پتا لگ سکے کہ کوئی ان کی داد رسی کو آیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور موٹروے پر خاتون کی عصمت دری کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ایسا شرمناک واقعہ پیش ہی نہیں آنا چاہیے تھا۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو عذاب لوگوں پر آیا ہوا ہے، وہ شاید اس سانحہ کے مظلوموں کی داد رسی سے ختم ہو جائے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button