سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانیوں کیلئے مبارکباد کا پیغام جاری کردیا

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ نے شعیب اختر کی آواز سن لی اور پاکستان کی فتح پر اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے پاکستان کو تاریخی فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آج ہندوستان کا دن نہیں تھا، آج کے میچ میں انہوں نے غلطیاں کیں مجھے امید ہے کہ وہ اپنی غلطیوں

سے سکیھیں گے اور مضبوط اعصاب کے ساتھ کم بیک کرینگے۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے میچ میں پاکستان کی شاندار جیت کر تعریف کرنی چاہیئے، آج اس نے ایک بہترین ٹیم کے روپ میں بھارت کو شکست دی۔اس سے قبل راولپنڈی ایکسپریس نے آج بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کے بعد ٹوئٹر پر ہربھجن سنگھ کو پکارتے ہوئے لکھا کہ ” کہاں ہو یار‘‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں