بابر انہیں چائے پلانا نہ بھولنا، اسد عمر کا کپتان کو مشورہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے قومی کرکٹ ٹیم کی تاریخی جیت پر مشہور زمانہ ’فنٹاسٹک ٹی‘ کی بھی یاد تازہ کر دی۔انہوں نے قومی ٹیم کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتےہوئے ایک ٹویٹ شئیر کیا۔اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے بابراعظم کو ٹیگ کیا اور ساتھ ہی بھارتی کھلاڑیوں کو چائے پلانے کا بھی مشورہ دیا۔اسد عمر نے ٹویٹ میں کہا کہ بابراعظم ان کو چائے پلانا نہ بھولنا۔ پہلے ہم ان کو پھینٹی لگاتے ہیں، پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آ جاتے ہیں تو چئائے پلا کر گھر بھیجتے ہیں۔

۔واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں محمد رضوان اور بابر اعظم نے 152 رنز کی ناقابل شکست شراکت بنا کر پاکستان کو بھارت کیخلاف 10 وکٹ سے تاریخی فتح دلائی۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح ’پاکستان ‘ کے نام کردی ۔ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں بابراعظم نے لکھا کہ’’پاکستان،یہ تمہارے لیے ہیں، تاریخ رقم ہوگئی، اب ہماری توجہ اگلے میچ پر مرکوز ہے،انشاءاللہ‘‘۔یاد رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دیدی ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button