ایس آر ای سکول سسٹم کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے درمیان انگلش اردو تقریری و نعتیہ مقابلہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)عید میلاد النبی کے موقع پر ایس آر ای سکول سسٹم کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے درمیان انگلش اردو تقریری و نعتیہ مقابلہ ہوا۔ جس میں دی نالج گیٹ وے سکول سسٹم کے طلباء نے بھی شرکت کی اور نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ سہاب بتول کلاس پنجم سے فرسٹ پوزیشن حاصل کی۔ محمد حاشر کلاس دوم اور ہما شبیر کلاس ہشتم سے

سیکنڈ پوزیشن حاصل کی۔کمیل عباس کلاس اول سے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ اس شاندار کامیابی کے موقع پر سکول کے ڈائریکٹر سید طاہر علی زیدی نے کو-آرڈینیٹر مسز ثمینہ ناز اور ان کی ٹیم مس بتول، مس کائنات، اور مس شیلا زیدی صاحبہ کی بہترین کارکردگی اور تعاون کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور طلباء کی کامیابی پر مبارکباد اور حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button