فائنل سے پہلے بڑا ٹاکرا: پاکستان کیخلاف بھارت کی دوسری وکٹ 6 رنز پر گر گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی میں کھیلے جارہے پاک بھارت ٹاکرے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دے دی۔ٹاس کے موقع پر پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ میچ میں ڈیو فیکٹر اثر انداز ہوگا اس لیے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پلیئنگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، شعیب ملک، محمد حفیظ، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button