اپنی جیب سے ٹکٹ خریدی تھی اور وہ ضائع ہوگئی، شیخ رشید

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے اور اس مقصد کیلئے دبئی پہنچ کر ٹکٹ بھی لے لی تھی مگر ملکی حالات نے ان کی ٹکٹ ضائع کرادی جس کا ذکر انہوں نے آج اپنی پریس کانفرنس میں کیا۔70 سالہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب سے نوجوانی میں داخل ہوا تب سے پاکستان اور بھارت کا میچ ہر صورت میں دیکھتا ہوں ، اس بار بھی میچ کیلئے دبئی گیا اور میچ کی ٹکٹ اپنی جیب سے خریدی ، ابھی ہوٹل پہنچا ہی تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے

ملکی حالات کے پیش نظر کال کرکے واپس بلا لیا ، آپ تو جانتے ہیں کہ جب شیخ کی اپنی جیب سے خریدی ٹکٹ ضائع ہو جائے تو یہ بہت بڑی خبر ہوتی ہے ۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کال پر دبئی سے شارجہ پہنچا اور فلائٹ پکڑ کر پاکستان آگیا ، پاک بھارت ٹاکرا میرے لئے ہمیشہ سے بہت اہم ہوتا ہے مگر ملکی صورتحال چھوڑ کر میچ انجوائے نہیں کر سکتا تھا۔ ہماری دعائیں ، جوش ، جذبہ اور ولولہ قومی ٹیم کے ساتھ ہے ، دعا ہے کہ وہ فتح یاب ہوں ، ہمارا فائنل آج ہی ہے ، ساری قوم ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button