دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ،شعیب اختر نے بابراعظم کو مفید مشورہ دیدیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی کے میدان میں ہوگا۔ اس ٹاکرے کے لیے پاکستان کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے پاکستانی کپتان کو جیتنے کا طریقہ بتا دیا۔ شعیب اختر نے ٹوئٹ میں بابراعظم کو ٹیگ کیا اور کہا کہ ’سب سے ضروری بات یہ ہے کہ بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے‘۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم بھی پراعظم دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ ہمیں ورلڈ کپ جیتنا ہے۔اور کرکٹ انجوائے کرنا ہے۔

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ2021ء میں دونوں ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی۔ بابراعظم پاکستان کے کپتان ہوں گے جب کہ ویرات کوہلی بھارتی ٹیم کی کمان سنبھالیں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا ۔قومی ٹیم میں بھارت کے خلاف جن کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ان میں محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدرعلی، شعیب ملک، محمد آصف، شاداب خان، عماد وسیم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ حتمی پلینگ الیون کا اعلان آج شام میچ سے قبل کیا جائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button