وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دورازہ کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے بعد جدہ پہنچ گئے۔وزیراعظم عمر ان خان کا استقبال مکہ کےنائب گورنر شہزادہ بدربن سلطان السعود نے کیا۔وزیراعظم عمران خان جدہ ایئرپورٹ سے عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ ہوں گے اور اب سے کچھ دیر بعد عمرے کی سعادت حاصل کریں گے۔وزیراعظم عمران خان کیلئے خانہ کعبہ کا دروازہ خصوصی طور پر کھولاجائےگا۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت ٹاکرے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ انشا اللہ بھارت سے ضرور جیتیں گے۔ قریبی رفقا سے کرکٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ٹیم میں ٹیلنٹ موجود ہے بھارت کیخلاف کامیاب ہوگی۔

دعا ہے قومی ٹیم بھارت کو شکست دے۔ واضح رہے کہ عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق مدینہ منورہ ائیرپورٹ پہنچنے پر ڈپٹی گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا۔اس موقع پر چیئر مین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر اشرفی اور پاکستان کے سفیر بلال اکبر بھی موجود تھے۔عمران خان نے اس بار بھی مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مدینہ ائیرپورٹ پر استقبال کیلئے موجود وفد اور گورنر نے جوتے پہن رکھے ہیں تاہم وزیراعظم نے جوتے نہیں پہنے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے مدینہ منورہ کی سرزمین پر جوتے اتار کر قدم رکھے تھے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button