محکمہ موسمیات نے تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اتوار کے روز اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ جبکہ بالائی اضلاع میں بعض پہاڑی مقامات پربرفباری متوقع ہے ۔ اس دوران بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختو نخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک جبکہ پہا ڑی علا قوں میں سرد رہے گا۔تا ہم گلگت بلتستان،کشمیر اور ملحقہ پہا ڑی علا قوں میں چند مقا مات پر تیز ہوا وں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم با لائی خیبر پختونخوا ،

بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: نارووال 88 ، منڈی بہا و ا لد ین 39 ، لاہور ( ایئرپورٹ 37 ، فا ر وخ آباد 31 ، گلشن راوی 22 ، شاہی قلعہ 20 )، قصور 33 ، سیالکوٹ( سٹی 15 ، ائر پورٹ 14) ، گجرات 03 ، جہلم 02 ، گوجرانوالہ 01 ، کشمیر: برنالہ 40 ، گڑھی دوپٹہ 03 ، خیبر پختونخوا: تخت بھائی 22 ، بونیر 14 ، کاکول 12 ، کالام 09 ، لوئر دیر 04 ، مالم جبہ01 ، گلگت بلتستان: گوپس 02۔ آج ر یکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت: کالام ، با بو سر منفی02، اوراستور میں 01 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں