بھارت کیخلاف ٹاکرے سے قبل گٹارسٹ حسن علی نے ’دل دل پاکستان‘ گایا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

دبئی(نیوزڈیسک )قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی نے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل مشہور زمانہ ملی نغمہ ’دل دل پاکستان‘گا کر سب کے دل جیت لیے ہیں ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے مقابلے کے لیے جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے وہیں شائقین کرکٹ بھی اس میچ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔قومی ٹیم کے آل راؤنڈر حسن علی ایک جانب گراؤنڈ میں اپنی کارکردگی اور اپنے خوشی منانے کے انداز سے تماشائیوں کو محظوظ کرتے ہیں

اور دوسری طرف وہ گراؤنڈ کے باہر بھی ایک دلچسپ شخصیت کے مالک ہیں۔ اب بھارت کے خلاف بڑے میچ سے قبل آئی سی سی نے حسن علی کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہیں گٹار ہاتھ میں اٹھائے ملی نغمہ گاتے سنا جا سکتا ہے۔ویڈیو میں حسن علی کو پہلے یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مجھے گٹار بجانا نہیں آتا لیکن پھر وہ ’دل دل پاکستان‘ نغمہ گنگناتے ہیں اور ساتھ گٹار بھی بجاتے ہیں۔آخر میں حسن علی کو ’اوئے میری انگلیاں ہرٹ ہوگئیں‘ کہتے بھی سنا جا سکتا ہے جبکہ وہاں موجود حفیظ سمیت دیگر افراد حسن علی کو اس پرفارمنس پر تالیاں بجا کر داد بھی دیتے ہیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button