بابراعظم بہترین لیڈر ہیں، سریش رائنا کا پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اعتراف

ممبئی (نیوز ڈیسک ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سریش رائنا نے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان بابراعظم ایک بہترین لیڈر ہیں ، بابراعظم دنیا کے معروف ٹی ٹونٹی بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔ آئی سی سی کے لیے لکھے گئے ایک کالم میں انہوں نے کہا کہ اتوار کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کی جانب سے بہت زیادہ جذبہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی اور بابراعظم دونوں بہترین لیڈر ہیں ، دونوں ٹیموں کے کپتان پرفارم کریں گے

تو اس کا اثر بھی ٹیم پر ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی کی طرح بابراعظم بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ اچھی بیٹنگ اور اچھی کپتانی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ پاکستان کے خلاف کھیلنے کے اپنے تجربے کو شیئر کرتے ہوئے انہوں کہا کہ دونوں ٹیمیں اپنے پورے دل سے مقابلہ کرتی ہیں ،جب ہندوستان اور پاکستان کھیلتے ہیں تو یہ ہمیشہ دلچسپ اور شائقین کے لیے اچھا ہوتا ہے،لاکھوں لوگ تفریح کی توقع رکھتے ہیں اور وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button