سونے کی قیمت میں 9ہزار روپے اضافہ، فی تولہ سونے کی نئی قیمت سامنے آگئی

کراچی (نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا ردوبدل دیکھا گیا ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 1371 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ ہوا ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 18 ڈالر اضافے سے 1781 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے کا اضافہ ہوا،

جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 27 ہزار200 روپے ہوگئی ہے، اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 371 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار53 روپے ہوگئی ہے۔سونے کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد اب کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں لین دین نئی قیمتوں کے ساتھ کیا جائے گا۔ یاد رہے سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں گزشتہ سات روز سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے، گزشتہ سات دنوں میں قریباً فی تولہ سونے کی قیمت میں 9,200 روپے زائد کا اضافہ ہوا، جبکہ 10گرام سونے کی قیمت مزید 6 ہزار بڑھ گئی ہے۔جس کے تحت گزشتہ روز جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1793 ڈالر ہوچکی ہے جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 1400روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا ایک لاکھ 25 ہزار600 روپے اور دس گرام سونا 1201 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ7 ہزار682 روپے ہوگیا۔ اسی طرح جمعرات کو بھی عالمی مارکیٹ میں4 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا 1785 ڈالر کا ہوگیا ہے۔جس کے باعث فی تولہ سونا مزید 2 ہزار روپے مہنگا ہوا، جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار200 روپے اور 1714روپے کے اضافے سے 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 6 ہزار481 روپے پر جا پہنچی ہے، 20 اکتوبر کو ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں2500 روپے کا بڑا اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار200 روپے جبکہ 10گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار767 روپے مقرر کردی گئی۔ 18 اکتوبر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا اضافہ ہوا، سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 کا اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button