وزیراعظم سعودی عرب سے واپسی پر عوام کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے واپسی پر عوام کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، زراعت پر توجہ دے رہے ہیں،

ملک بہت جلد خوراک میں خود کفیل ہوگا، برآمدات، ترسیلات زر اور محصولات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، وفاقی حکومت کراچی اور سندھ کے عوام کیلئے میگاپراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں حکومت کا قیمتوں پرکوئی کنٹرول نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف احتجاج کررہی ہیں، اپوزیشن کااحتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے، خیبرپختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرچکے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں، اللہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے، وسط ایشیا کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔ اسد عمر نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کی، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے، کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ سی پیک وسعت پکڑے۔آخری سال 800 ارب روپے کا بجٹ کیا گیا تھا، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے تھا ، اخراجات زیادہ ہوئے، پچھلے سال ترقیاتی اخراجات سو فیصد ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button