لاہورشہر میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش جاری،شہریوں کا مشکلات کا سامنا

لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے مختلف علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر انٹرنیٹ سروسز کی بندش تاحال جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ گلشن راوی ملتان روڈ سمن آباد بعد بند روڈ پر بھی انٹرنیٹ سروسز معطل رہی ، کریم بلاک، علامہ اقبال ٹاؤن، یتیم خانہ چوک، وحدت روڈ، ایل او ایس روڈ اور ہنجروال کے قریب بھی انٹرنیٹ سروس کی تاحال بحال نہیں ہو سکی جبکہ اسلامپورہ ، سمن اباد ، راوی روڈ ، دارا دربار اور شاہدرہ میں بھی انٹرنٹ سروس معطل ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ رات وزارت

داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی منظوری دی تھی۔ لاہور شہر کے3 علاقوں سے ملحقہ 5 کلو میٹر کی حدود میں انٹرنیٹ سروس بند ہوگی، انٹرنیٹ سروس احتجاجی مظاہرے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے لاہور کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ بند کرنے کی منظوری دے دی اور وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو بھی فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کے پیش نظروزارت داخلہ نے ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی درخواست پر انٹر نیٹ سروس معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔لاہور کے متعلقہ علاقوں میں وائی فائی اور فکس لائن ڈی ایس ایل کی سروس بند کی گئی تھی۔ کالعدم جماعت کے احتجاج کے پیش نظر مختلف سڑکوں کو بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم اب سے کچھ دیر قبل لاہور کی مختلف سڑکوں کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد اُمید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اب سے کچھ دیر میں مذکورہ بالا علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز بھی بحال ہونا شروع ہو جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button