جلد داعش کا نیٹ ورک ختم کر دیں گے، ذبیح اللہ مجاہد نے کامیابیوں سے بھی آگاہ کر دیا

کابل(این این آئی)افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے ایک بار پھر اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جلد داعش کا نیٹ ورک ختم کر دیں گے۔افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ ایک ماہ میں داعش کے 250 دہشت گرد گرفتار کیے ہیں اور گرفتار ہونے والے بیشتر دہشت گرد جیل توڑ کر فرار ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ افغان حکومت داعش کا نیٹ ورک جلد ختم کر دے گی۔واضح رہے افغانستان میں حالیہ بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button