بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3روپے 45پیسے اضافہ؟ صارفین کیلئے ایک اور بُری خبر آگئی

اسلام آباد / کراچی(نیوز ڈیسک)کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی کی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے باسیوں کے لئے ایک مزید بری خبر ہے، کہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے، کے الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر 3 نومبر کو سماعت کرے گا، اور اگر یہ درخواست منظور کرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔دوسری جانب کے الیکٹرک کے انڈسٹریل صارفین کے لئے سبسڈی کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل ہوگئی ہے، اتھارٹی اعدادوشمار کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button