کالعدم تحریک لبیک کا فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطالبہ، حکومت نے اپنا فیصلہ سنادیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے۔پولیس پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک لبیک کے مطالبے پر فرانسیسی سفیر کو ملک سے نہیں نکال سکتے، فرانسیسی سفیر کو نکالنے کا مطلب ہے کہ ہم یورپی یونین سے باہر ہوجائیں گے، عمران خان کی تمام صورتحال پر نظر ہے، کسی نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون اسے ہاتھ میں لے گا۔اس سے قبل راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس بات کی خوشی ہے کہ پی ڈی ایم نے میرے شہر کو چنا، انہیں کہتا ہوں کہ بڑے شوق سے احتجاج کریں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں تو کوئی مسئلہ بھی نہیں ہوگا،

اپوزیشن اگر انتخابات سے قبل انارکی پھیلائے گی تو خود اپنے لئے گڑھا کھودے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انتخابات آتے ہی بہت سے نئے اتحاد سامنے آئیں گے، ن لیگ دو حصوں میں تقسم ہے اور الیکشن سے پہلے تیسری نون لیگ بھی وجود میں آنے کی توقع ہے، امریکی ناظم الامور کو بھی پتہ ہے ‘ن’ اور’ش’ الگ الگ ہیں۔وزیر داخلہ نےاسلام آباد میں پولیس کی پاؤسنگ آؤٹ پریڈ اور ایئر پیٹرول یونٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کی پولیس کیلئے شہدا پیکج پنجاب پولیس کے برابرکردیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کےلیے ایک ہزار مزید اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دی جاچکی ہے۔ اسلا م آباد پولیس کی تنخواہیں بہتربنانے کے لیےکوششیں جاری ہیں۔ اسلام آباد کومحفوظ بنانے کے لیے ڈرونز کا استعمال کیاجائے گا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button