پاکستان کے اہم علاقے میں دھماکہ، پاک فوج کا قیمتی جانی نقصان ہوگیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) باجوڑ میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکارشہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ میں سکیورٹی فورسزکی گاڑی برودی سرنگ سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں آپریشن کے دوران پیش آیا، شہدا میں ایف سی کے 2 جوان اور 2 پولیس اہلکارشامل ہیں۔ شہید لانس نائیک کی عمر 28 سال اور تعلق کوہاٹ سے تھا۔ شہید سپاہی جمشید کی عمر 26 سال اور تعلق کراچی سے تھا۔

پولیس کانسٹیبل عبدالصمد اور سپاہی نور رحمان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ شہید ہونے والوں میں ایف سی کے 2اہلکارلانس نائیک مدثراور سپاہی جمشید جبکہ 2 پولیس اہلکار سپاہی عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے دہشت گردوں کو تلاش کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔ سکیورٹی فورسز کا باجوڑ کے علاقے دبرائی میں آپریشن کر رہی ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے پولیس کے ہمراہ رات گئے بھی آپریشن کیا تھا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ایسے بزدلانہ واقعات سے سیکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جاسکتے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز بلوچستان میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے ایک جوان نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کےعلاقے کیچ میں سکیورٹی فورسز پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سپاہی محمد قیصرشہید ہوگئے تھے تاہم واقعے کے ذمہ داروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button