عید میلاد النبیﷺ کی آمد، ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کو خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عید میلاد النبیﷺ کی آمد، ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزاوں میں کمی کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے عید میلاد النبیؐ کے موقع پر ملک بھر کی جیلوں میں قید افراد کی سزا میں90 روز کمی کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزارت داخلہ نے صوبوں کے سیکرٹریز داخلہ کو سزا معافی کا نوٹیفکیشن بھجوا دیا۔قتل، غداری، سنگین جرائم میں ملوث افراد کے علاوہ قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی ملے گی،عمر قید کی دو تہائی سزا کاٹنے والے قیدیوں کو 90 روز کی سزا معافی بھی مل سکے گی۔

عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر اطلاق ہوگا۔عمر قید کی ایک تہائی سزا کاٹنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں پر بھی نوٹیفکیشن کا اطلاق ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کل بروز منگل 19 اکتوبر کو ملک بھر میں عید میلاد النبیﷺ بھرپور جوش و خروش سے منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں ملک بھر میں خصوصی تقریبات اور محفلوں کا انعقاد ہو گا۔ حکومت کی جانب سے ملک بھر میں عام تعطیل کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button