خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ،اداکارشان عمران خان کے دفاع میں سامنے آگئے

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا دفاع کرنے میدان میں آگئے۔سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹر صارف نے بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کی۔اس پوسٹ کو دیکھتے ہی فلم اسٹار شان شاہد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور وہ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے میدان میں آگئے۔شان شاہد نے عمران خان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں کیونکہ عالمی سطح پر ان کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں