جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک کی قوم کو دلی مبارکباد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عید میلاد النبی کے پرمسرت اور بابرکت موقع پر سابق وزیرِداخلہ و چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے پوری قوم اور مسلم اُمّہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اللہ تعالی نے محمد ﷺ کو پورے عالمین کیلے رحمت بنا کر بھیجا، اور ہمیں اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ نبی کریم کے تعلیمات و سنت کی پیروی کرکے ہی ہم دونوں جہانوں میں سرخرو ہونگے، نبی کریم ﷺ کی اسوہ حسنہ ہمارے لئے مشعل راہ و نجات ہے۔سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ہم سب پاکستان کی سلامتی و کشمیر کے آزادی کیلئے دعاگو ہیں۔ انھوں نے اپیل کی ہے کہ دُعا کریں کہ یہ ماہ مبارک پاکستان کے لیے باعث رحمت و برکت ثابت ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں