بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کا نام رکھ لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری کی بیٹی اور بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کا نام رکھ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق کچھ لمحے قبل انہوں نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں ا انہوں نے بتایا ہے کہ میرے بیٹے کا نام ’’ میر حاکم محمود چوہدری ‘‘ رکھا گیا ہے ۔ بختاور کو نے مزید بتایا کہ انہوں نے بیٹے کا نام محروم ماموں کی نسبت سے میر جبکہ دادا کی نسبت سے حاکم رکھا ہے ۔ قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے کہا

ہے کہ بیٹے کی آمد 8 نومبر کو متوقع تھی لیکن اس نے 10 اکتوبر کو دنیا میں آکر ہم سب کو حیران کردیاہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے پیغام میں انہوں نے بتایاکہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش وقت سے تقریبا ایک ماہ پہلے ہوئی ہے جس کے باعث نومولود کو طبی مسائل کے پیشِ نظر بچوں کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا ہے۔بختاور بھٹو نے کہا کہ بیٹے کی پیدائش پر آپ سب کی محبتوں اور چاہتوں کا شکریہ۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بیٹا فی الحال این آئی سی یو میں ہے لیکن رو بہ صحت ہے، اسے اپنی دعائوں میںیاد رکھیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button