گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار پیش گوئی کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پیر کے روز ملک کے بیشتروسطی اورجنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم شام/رات شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اوربلند پہا ڑوں پربرف باری کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان،کشمیراوربالائی خیبرپختونخواکے کچھ اضلاع میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔تاہم ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم خشک رہا۔

سب سے زیا دہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: راولپنڈی (چکالہ118،شمس آباد115، کچہری67) ،اسلام آباد(زیروپوائنٹ67،سیدپور24،بوکرہ29،گولڑہ14،ائیرپورٹ10 )،مری46،منگلا،گجرات،سیالکوٹ ائیرپورٹ06، ساہیوال،منڈی بہاؤالدین،جہلم04،گوجرانوالہ02، گلگت بلتستان:استور29، بابوسر20،چلاس12،بگروٹ11، بونجی07، گلگت06، گوپس،سکردو01، کشمیر:کو ٹلی22، مظفرآباد (ائیرپورٹ16، سٹی15)، راولا کوٹ15، گڑھی دوپٹہ 06، خیبرپختونخوا:بالا کو ٹ17، کا کول09، پاراچنار07،سیدوشریف03،پٹن،چترال، ما لم جبہ 02اورزیریں دیرمیں01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:تربت اورسبی میں39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button