فی تولہ سونے کی قیمت میں یکدم ہوشربا اضافہ کردیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1700 روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہوکر 1767 ڈالر پر آگئی، اس کے برعکس پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1700 روپے اور 1457 کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ

سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 19 ہزار 700 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ فی دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 2 ہزار 623 روپے کردی گئی۔دوسری جانب ڈالر کے نرخ 173 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ڈالر کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ، خام کی عالمی قیمت میں اضافے سے درآمدی بل اور مہنگائی میں مزید اضافے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی اڑان جاری ہے۔اس اڑان کے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک نرخ 173 روپے سے بھی تجاوز کرگئے اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 2.06 روپے کے اضافے سے ڈالر کے قیمت 173.24 روپے کے ساتھ بلند سطح پر پہنچ گئی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل سمیت دیگر اہم کموڈٹیز کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پاکستان کے نہ صرف درآمدی بل کے حجم میں نمایاں اضافے کے خطرات ہیں بلکہ مہنگائی کی شرح میں بھی اضافے کے خدشات ہیں جس سے انٹربینک مارکیٹ میں درآمدی ضروریات کے لیے ڈالر کی طلب بڑھتی جارہی ہے اور ڈالر کی قدر سنبھل نہیں پارہی۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button