کراچی کے اسپتال میں مرحوم خاتون کو لوٹ لیا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک)جناح اسپتال میں مرحوم خاتون کی سونے کی بالیاں چوری کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق صدر تھانے میں مدعی نگینہ خاتون نے درخواست جمع کروائی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں مرحوم خاتون کی بالیاں چوری کی گئی ہیں۔درخواست گزار کے مطابق 5 اکتوبر کو میری والدہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال منتقل کرتے ہوئے ان کے کانوں میں سونے کی بالیاں تھیں۔انہوں نے درخواست میں مزید لکھا کہ میری والدہ کی 6 اکتوبر کو طبعیت زیادہ خراب ہوئی اور علاج کے دوران ان کا انتقال ہو گیا۔انتقال کے بعد وارڈ سے باہر گئی تو کسی نے بالیاں چرا لیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،امید ظاہر کی گئی ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔دوسری جانب بہاولنگر میں سونے کی بالیاں چھیننے کے دوران ڈاکونے خاتون کے دونوں کان پھاڑ دیے۔امعلوم ڈاکو نے دن دیہاڑے 65 سالہ حنیفاں بی بی سے کانوں میں پہنی بالیاں چھین لیں ۔ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے خاتون کے کان زخمی کردئے ۔۔۔ڈاکو نے کان زخمی کرنے کے ساتھ ساتھ زمین پر دھکہ دے کر بھی زخمی کردیا۔ حنیفیاں بی بی اپنی بیٹی کے گھر ملنے کے بعد گھر واپس آرہی تھی کہ ایک مسلح شخص نے اسے روکا اور پھر پسٹل گردن پر رکھی دی۔بالیاں نہ دینے پر ڈاکو نے زبردستی چھینی تو دونوں کان زخمی کردئے۔اور موقع سے فرار ہو گئے خاتون اپنے رپورٹ درج کروانے جب متعلقہ تھانے پہنچی تو 3 تھانوں کے چکر میں شٹل کاک بن گئی اسے تینوں کہتے ہیں کہ ہمارے تھانہ کا واقعہ نہیں ہے۔اس موقع پر خاتون کے بیٹے نے کہا کہ 3 تھانوں کے چکر لگانے کے بڈی پی او آفس میں درخواست دی ہے بزرگ خاتون نے کہا کہ ساتھ انصاف کیا جائے میری طلائی بالیاں دی جائیں ۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button