بل گیٹس کی بیٹی نے مسلمان دوست سے شادی کرلی

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کی بیٹی جنیفر گیٹس نے اپنے مسلمان مصری دوست نائل ناسر سے شادی کرلی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 16 اکتوبر کو پہلے مسلم طریقہ کار کے تحت شادی کی ایک محدود قریب ہوئی جس کے بعد نیویارک میں ہونے والی تقریب میں جنیفر گیٹس اور نائل ناسر شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ شادی میں 20 لاکھ ڈالرزیعنی 34 کروڑ پاکستانی روپے

سے زائدکا خرچ آیا جبکہ شادی والے دن حکام نے سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردی تھیں۔شادی کی یہ تقریب جنیفر کے ویسٹ چیسٹر ہارس فارم میں منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں مہمان شریک ہوئے۔یاد رہے کہ جنیفر گیٹس اور نائل ناسر کے درمیان 2017 سے قریبی تعلقات تھے اور30 جنوری 2020 میں دونوں نے منگنی کرلی تھی۔جنیفر گیٹس اپنی شادی کے موقع پر سفید رنگ کے لباس میں نظر آئیں۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button