انتہا پسند ہندووں نے کھلے میدان میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے روک دیا

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گروگرام میں ہندو جنونیوں نے مسلمانوں کو ایک کھلے میدان میں نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گروگرام کے سیکٹر 47 کے ایک کھلے میدان میں چار ہفتوں سے مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی کر رہے ہیں جس پر نام نہاد سیکولر ملک کے انتہا پسند ہندووں نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔مسلمانوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کے لیے مقامی انتہا پسند ہندووں نے دھمکیاں دیں

اور مغلظات بکیں جس کی پشت پناہی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے کی تھی۔گروگرام کی پولیس انتہا پسندوں کو لگام دینے میں ناکام رہی تاہم بعد میں کھلے میدان سے دور ایک اور دوسری جگہ پر نماز کی ادائیگی کی اجازت دیدی گئی۔نماز جمعہ کے لیے دوسرے جگہ دینے کے باوجود ہندو جنونیوں کے دل میں جلن کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی اور مسلمان پولیس کی کڑی نگرانی میں نماز جمعہ دوسرے میدان میں ادا کرنے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button