اگر دنیا میں تیل اور گیس اوپر جائے گا تو پاکستان میں بھی اوپر جائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تیل کی قیمت میں اضافے کو لے کر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم کوئی دنیا سے کسی علیحدہ سیارے پر ہیں ، اگر دنیا میں تیل اور گیس اوپر جائے گا تو پاکستان میں بھی اوپر جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائت ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا ، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔فود چوہدری نے کہا کہ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے ، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری ’ زراعت اور

تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں ، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات ہیں جس کے لیے پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے آمدنی اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام آئل کی قیمتوں اضافہ نے پوری دنیا میں بحران پیدا کر دیا ہے۔حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 10روپے 49پیسے کے حساب سے اضافہ کیا، پٹرول کی قیمت میں اضافہ سوا8 فیصد کے قریب ہے، جب کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 10سے 15فیصدا ضافہ ہوا ، روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے،حکومت نے اوگرا کی سفارشات پر قیمتیں بڑھائیں،حکومت پٹرول پر صرف 2روپے لیوی وصول کررہی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا کی 5روپے اضافے کی سفارش پر 10روپے اضافے کی اطلاعات بالکل غلط ہے ، حکومت کو پورا احساس ہے کہ موجودہ صورتحال میں اپنے عوام کو کس طریقے سے محفوظ کرنا ہے تا کہ کم سے کم اضافہ عوام کو منتقل ہو، گزشتہ پندرہ دنوں میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا ہے،حکومت نے ہفتہ کو تقریبا 10.49روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا جو 8.25 فیصد کے قریب اضافہ ہے ،عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے حکومت کم سے کم ٹیکس لاگو کر رہی ہے۔

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button